26 مئی 2014 - 10:58
مہمند ایجنسی سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

پاکستان کے علاقہ مہمند ایجنسی میں تحصیل پنڈیالی کے علاقے اتمان زئی سے 5 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل ہے کہ مہمند ایجنسیمیں تحصیل پنڈیالی کے علاقے اتمان زئی سے 5 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے اتمان زئی سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، پانچوں افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، سکیورٹی اہلکاروں نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم اب تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ مہمند ایجنسی میں فورسز پر طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی علاقے میں چند روز قبل 6 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

.......

/169